ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورگرم رہے کا امکان

منگل 23 ستمبر 2025 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع رواں ہفتے کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : بھکر، دالبندین، نوکنڈی 41، سبی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔