تکنیکی غلطی یا کچھ اور فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں کا مائیک بند

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کانفرنس کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں کا مائیک بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا بیان دیا تو اسی دوران ان کا مائیک بند ہوگیا۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان کے خطاب کے دوران مائیک بند ہونے سے مترجم نے بھی شکایت کی۔اسی طرح انڈونیشیا کے صدر کے خطاب کے دوران بند ہونے والا مائیک ان کی تقریر مکمل ہونے تک بند ہی رہا۔