شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کی کوشش ناکام،ڈولفن نے ملزم پکڑ لیا

منگل 23 ستمبر 2025 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)داتا دربار ڈولفن سکواڈ نے شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کی کوشش ناکام بنا دی ۔ترجمان ڈولفن ملزم شہری سے گن پوائنٹ پر کیش و موبائل چھین رہے تھے،پٹرولنگ پر مامور ٹیم واردات کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو موہنی روڈ کے قریب رائونڈ اپ کر لیا،گرفتار ملزموں سے پستول، موٹر سائیکل، گولیاں و میگزین برآمد ہوئے ۔ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں جنہیں مزید کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار کے حوالے کردیا گیا ۔