بنوقابل انٹری ٹیسٹ میں تعلیم وترقی کے خواہشمند دس ہزارنوجوانوں کوشامل کرکے بلوچستان کاروشن چہرہ دکھادیاہے ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

منگل 23 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم نے بنوقابل انٹری ٹیسٹ میں تعلیم وترقی کے خواہشمند دس ہزارنوجوانوں کوشامل کرکے بلوچستان کاروشن چہرہ دکھادیاہے جماعت کا بنیادی مقصد ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہیجہاں اسلامی قوانین اور اصولوں کے مطابق نظامِ زندگی قائم کیا جاسکے۔

بلوچستان بھرمیں معیاری عصری تعلیم،آئی ٹی اورریسرچ کیلئے ڈاکٹرشکیل کے تجربے وخدمات سے استفادہ کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن کی رکنیت کے حلف برداری تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس پرمسرت موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کینائب امراجماعت اسلامی بلوچستان ذاہد اختر بلوچ،مولانا محمد عارف دمڑ،امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند،الخدمت فانڈیشن کوئٹہ کے صدر طیب فرید خان،عبدالولی خان شاکرشعبہ،اعجاز محبوب،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،عروہ جاوید، ملک طاہر، راجہ وقاص، محمدمحسن اور عمران سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمن بلوچ اور امیر ضلع عبدالنعیم رند نے ڈاکٹر شکیل روشن کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی علمی،تدریسی اور فکری صلاحیتوں سے جماعت بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر شکیل روشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی علمی اور تدریسی تجربات کو بروئے کار لا کر بلوچستان کے نوجوانوں کی فکری و تعلیمی رہنمائی کے لیے بھرپور کوشش کرینگے جماعت اسلامی ہی ایسی حقیقی نظریاتی جمہوری پارٹی ہے جوحقیقت میں یہاں کے مسائل کونہ صرف اجاگربلکہ حل بھی کرسکتی ہے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت تعلیم کی فروغ سمیت ہرقربانی دونگا۔

میرے ساتھ بہت لوگ جماعت اسلامی میں آئیں گے سب ملکربلوچستان کوحقوق دلانے مسائل کوحل کرنے کیلئے جماعت اسلامی کوبلوچستان کی بڑی دینی سیاسی پارلیمانی پارٹی بنائیں گی