انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عاصم عباسی

منگل 23 ستمبر 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع وسطی عاصم عباسی کی زیر صدارت ضلع وسطی ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف این جی اوز، ہیومن رائیٹس نمائندگان اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بانڈڈ لیبر، ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس، انسداد انسانی سمگلنگ اور چائلڈ پروٹیکشن کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ اپنی ماہانہ رپورٹ فوری طور پر جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر پروٹیکشن کے قوانین پر فوری عملدرآمد کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :