محکمہ پرائس کنٹرول کا پنجاب بھر میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون، سینکڑوں گرفتار

منگل 23 ستمبر 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 57 ہزار 62 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔اس دوران 6 ہزار 291 گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 53 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 6 کے خلاف مقدمات درج اور 69 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،39 ہزار 346مقامات پر آٹے کے نرخوں کی جانچ پڑتال میں 347گرانفروشوں کو جرمانہ اور 5کو گرفتار کیا گیاجبکہ13ہزار 267چکن شاپس کی چیکنگ میں 312دکانداروں کو جرمانے اور 3 گرفتاریاں ہوئیں۔10 ہزار 568ہوٹلوں اور تنوروں کی نگرانی کے دوران 482ناجائز منافع خوروں کو جرمانے، 5 مقدمات درج اور 3گرفتاریاں ہوئیں جبکہ12 ہزار 449مقامات پر چینی نرخوں کی چیکنگ میں 203گرانفروشوں پر جرمانے اور 4گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ترجمان نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور اشیائے ضروریہ ہر صورت مقررہ نرخوں پر فروخت کروائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :