بحریہ یونیورسٹی لاہور میں روڈ سیفٹی سیمینار

بدھ 24 ستمبر 2025 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) موٹروے پولیس کے زیر اہتمام بحریہ یونیورسٹی لاہور میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی عمران شاہد اور ایس پی شہباز عالم نے خصوصی شرکت کی۔ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق سیمینار میں شرکا کو تھکاوٹ کے دوران ڈرائیونگ کے جان لیوا نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذمہ دارانہ اور دفاعی ڈرائیونگ کو حادثات کی روک تھام کا واحد راستہ قرار دیا گیا۔

طلبا کو موٹر سائیکل چلاتے وقت سیفٹی ہیلمٹ کے لازمی استعمال کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال حادثات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔گاڑی کی بروقت دیکھ بھال اور تیز رفتاری سے اجتناب پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔تقریب کے اختتام پر سرگرم طلبا و شرکا میں سووینئرز اور گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔