چین کا ٹیبل ٹینس مکسڈ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کا اعلان

بدھ 24 ستمبر 2025 12:44

چین کا  ٹیبل ٹینس مکسڈ ٹیم ورلڈ کپ کے  لئے سکواڈ کا اعلان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) چین نے آئندہ ہونے والے انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف) مکسڈ ٹیم ورلڈ کپ 2025 کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 30 نومبر سے 7 دسمبر تک چینگدو میں منعقد ہوگا۔ٹیم کے ٹرائلز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد وانگ یی دی اور شو ینگ بن نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے مقابلوں میں فتح حاصل کی اور ٹیم میں جگہ پکی کی۔

خواتین کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست کھلاڑیوں سن ینگ شا اور وانگ منیو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ڈبلز سپیشلسٹ کُوائی مان بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔مردوں کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی وانگ چوچِن، لِن شیڈونگ اور لیانگ جِنگ کن شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

7کھلاڑیوں پر مشتمل سخت مقابلے میں شو ینگ بن نے چن یو آن یو کو1-3 سے شکست دے کر پہلی بار عالمی سطح پر نمائندگی کا موقع حاصل کیا۔

چین کی خواتین ٹیم کے 45 سالہ ہیڈ کوچ ما لِن نے کہا ہے کہ مکسڈ ٹیم ایونٹ کو 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کر لیا گیا ہے، اس لیے ہماری کوچنگ ٹیم اور کھلاڑی اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی اس مقابلے سے مزید متحرک ہوں۔ادھر مردوں کی ٹیم کے 41 سالہ کوچ وانگ ہاؤ نے کہ ہے کہ ان کی ٹیم کے ساتوں کھلاڑیوں تقریباً ایک جیسی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ چین اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے اور اس بار بھی عالمی اعزاز کے دفاع کے لیے مضبوط تیاریوں کے ساتھ میدان میں اُترے گا۔

متعلقہ عنوان :