Live Updates

ایشیا کپ 2025، پاک سری لنکا میچ میں شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ، دلچسپ ویڈیو وائرل

بدھ 24 ستمبر 2025 14:19

ایشیا کپ 2025، پاک سری لنکا میچ میں شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ، دلچسپ ..
ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) ایشیا کپ 2025 میںپاک سری لنکا میچ میں شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

(جاری ہے)

میچ کا آغاز پہلے اوور میں سری لنکا کے اوپنر کوشل مینڈس کی پہلی وکٹ گرنے سے ہوا جو فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی بال پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی زیادہ دیر ٹھہر نہ سکی اور پتھم نسانکا جنہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں ان کو چھکا تو مارا تھا لیکن اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اوراس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ یادرہے کہ میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات