Live Updates

زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں، شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا

حارث رؤف مجموعی طور پر ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر 8ویں نمبر پر موجود ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 ستمبر 2025 14:26

زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں، شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے دوسرے کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئے۔ 
گزشتہ روز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شاہین آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 114 ہوگئی جو انہوں نے 90 اننگز میں حاصل کی ہیں۔

 
اس سے قبل شاداب خان پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین بولر تھے۔ شاداب خان نے 104 اننگز میں 112 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

 

شاہد آفریدی 96 اننگز میں 97 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے جب کہ سعید اجمل صرف 60 اننگز میں 85 وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر ہیں۔
حارث رؤف 90 اننگز میں 130 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین پاکستانی بولر ہیں۔

وہ مجموعی طور پر ایڈم زیمپا کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ 
سری لنکا کے خلاف اپنی 3 وکٹوں سے قبل شاہین گیند کے ساتھ ایشیا کپ 2025ء میں خراب فارم کا شکار تھے کیونکہ وہ چار میچوں میں تین وکٹیں لے سکے تھے۔ 
اس کے برعکس 25 سالہ نوجوان کرکٹر نے جاری ٹورنامنٹ میں 206.45 کے شاندار سٹرائیک ریٹ سے تین اننگز میں 64 رنز بنائے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات