Live Updates

ٹی ٹونٹی رینکنگ، ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر ابرار احمدچوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے

بدھ 24 ستمبر 2025 16:29

ٹی ٹونٹی رینکنگ، ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر  ابرار احمدچوتھی پوزیشن ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی طرف سے تازہ ترین ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹونٹی بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،انگلینڈ کے فلپ سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں اور صائم ایوب 8 درجہ تنزلی کے بعد 55ویں نمبر پر چلے گئے۔سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 6 درجہ بہتری کے بعد 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بائولنگ کے شعبے میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ،نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹونٹی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں، ابرار احمد 12 درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن 6 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان 1 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔

سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 25ویں اور حارث رؤف 9 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندررضا تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے وانندو ہسارنگا ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں، افغانستان کے راشد خان 5 درجے بہتری کے بعد 12ویں اور فہیم اشرف 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات