خانپور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو 120 گرام چرس برآمد کر لی

بدھ 24 ستمبر 2025 13:03

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد اسد ولد اشرف سائیں سکنہ پنڈ گاکھڑا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو 120 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :