پنجاب ،گزشتہ 3 ہفتوں میں 5 لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے

بدھ 24 ستمبر 2025 14:10

پنجاب ،گزشتہ 3 ہفتوں میں 5 لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی،گزشتہ 3ہفتوں میں صوبہ بھر میں 5لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر عوامی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر دم کوشاں ہیں ۔ گزشتہ 3ہفتوں میں1لاکھ 70ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے۔

گزشتہ 3ہفتوں میں1لاکھ 61ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔رواں ماہ1لاکھ 66ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، گزشتہ 3ہفتوں میں 5ہزار 700سے ذائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے، رواں ماہ 92ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید ان لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں،صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا جرم ہے، بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائیوں سے بچنے کے لییشہری فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ حادثات کی روک تھام کیلئے شہری گاڑی چلانا سیکھیں لائسنس حاصل کریں اور پھر چلائیں۔

متعلقہ عنوان :