Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کےکارکن دل نواز خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2025 13:05

گورنر خیبرپختونخوا  سے پاکستان پیپلز پارٹی کےکارکن دل  نواز خان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور سرگرم رہنمادل نواز خان کی قیادت میں وفد نےملاقات کی ۔گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں پارٹی کے تنظیمی امور ،صوبہ کے سیاسی حالات اور سیلاب متاثرین کی امداد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی صوبہ میں اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کی بھرپور ترجمانی کررہی ہے ۔صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج نے ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی کو صرف اور صرف عوامی مفادات اور صوبہ کے حقوق کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے کارکنوں سمیت صوبہ بھر کے باسیوں کے لیے کھلے ہیں ، ملاقات میں متعدد امور پر مشاورت بھی کی گئی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات