Live Updates

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں، شرجیل میمن

بدھ 24 ستمبر 2025 17:58

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں، شرجیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ریڈلائن بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے میں مزید دو سال لگ سکتے ہیںتاہم اگلے چار سے پانچ ماہ میں عوام کی تکالیف میں نمایاں کمی لائی جائے گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئروزیرسندھ نے کہا کہ ہرمنصوبے میں مسائل آتے ہیں، ریڈ لائن منصوبے کے آغاز پر کیے گئے معاہدے کے بعد مہنگائی، ڈالر، اسٹیل اور سیمنٹ کے نرخ بڑھنے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے بیچ سے گیس، پانی اور بجلی کی لائنیں منتقل کرنا آسان نہیں، یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔بی آر ٹی کی وجہ سے حکومت کو جو بدنامی کا سامنا ہے، اس میں سندھ حکومت کا قصور نہیں، نو ماہ نگراں حکومت نے اس منصوبے پر ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، ہم روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کہ یونیورسٹی روڈ پر عوام کو جن مسائل کا سامنا ہے، وہ جنوری یا فروری تک حل ہوجائیں گے۔

ہم نے بی آر ٹی کے کنٹریکٹرز اور دیگر اداروں کو ایک ساتھ بٹھایا ہے اور کمشنر کراچی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ منصوبے کی تاخیر سے عوام کو مشکلات ہیں، تاہم یقین دلایا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہری اسے انجوائے کریں گے۔ "ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں لیکن ہر بڑے منصوبے میں مسائل آتے ہیں، ہم انہیں روزانہ کی بنیاد پر حل کررہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہاکہ سرکار کے پیسے بچانے کیلئے ہم ایک ایک چیز کو نیت نیتی سے دیکھ رہے ہیں، ریڈلائن بی آرٹی منصوبے کومکمل ہونے میں 2سال مزید لگ سکتے ہیں تاہم اگلے 4 سے 5 ماہ میں ریڈ لائن بی آرٹی سے متعلق عوام کی تکالیف دور کروں گا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات