راولپنڈی پولیس کی بروقت کارروائی، ہسپتال کے قریب سے اغوا ہونے والی بچی بحفاظت بازیاب

بدھ 24 ستمبر 2025 16:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے قریب سے اغوا ہونے والی بچی بحفاظت بازیاب کرا لی۔تھانہ بنی کے علاقہ میں نجی ہسپتال کے قریب سے کمسن بچی کے اغوا کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو بچی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں سنیپ چیکنگ، مانیٹرنگ اور سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی۔ موثر کارروائی کے باعث ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیاجس کے بعد پولیس نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر والدین سے ملا دیا۔ والدین نے بچی کی بروقت بازیابی پر پولیس اور سی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ سی پی او نے کہا کہ بچے ہم سب کے سانجھے ہیں، معصوم بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ عنوان :