راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن ، 33 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، پانچ ملزمان گرفتار

بدھ 24 ستمبر 2025 16:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے 33 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پیرودہائی پولیس نے 20 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے 8 لیٹر شراب، چکلالہ پولیس نے 5 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن جبکہ روات پولیس نے ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :