ٴْکوئٹہ کارپوریشن کو نجی شعبے حوالے کرنا مسیحی یملازمین کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے آصف مسیح

بدھ 24 ستمبر 2025 19:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما اصف مسیح نے پارٹی ممبران کے ہمراہ نوابزادہ گہرام بگٹی سابقہ صوبائی وزیر سے ملاقات کی جمہوری پارٹی وطن اقلیتی ونگ کے مرکزی آرگنائزر آصف مسیح اور صوبائی آرگنائزر بلوچستان اعجاز یعقوب صوبائی آرگنائزر ڈپٹی جمشید صادق اور دیگر سینیئر ممبران جیری عرفان جیمز لیاقت شہباز ولید شاہ نے منارٹی کمیونیٹیز کے مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نے بسنے والے منارٹی کمیونٹیز لا تعداد اور معاشی مسائل سے دوچار ہیں حال ہی میں کارپوریشن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے سے سینکڑوں ملازمین میں متاثر ہو رہے ہیں کو ٹٹہ کارپوریشن کے ملازمین کی بے دخلی بلا وجہ ہے یہ انسانی حقوق کا بھی مسئلہ ہے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے خاندان شدید مالی ان کا شکار ہیں کوٹٹہ کارپوریشن کو نجی شعبے کے حوالے کرنا انتظامیہ کا ناعاقبت اندیشہ فیصلہ ہے اس فیصلے سے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے اور ہزاروں بچے اور خواتین متاثر ہوں گے اس کے لیے جمہوری پارٹی وطن انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے جو میونسپل کارپوریشن کوئیٹہ کو نجی شعبے کے حوالے کیے جانے کے فیصلے کو فیصلہ فی الفور منسوخ پر ملازمین کو ان کے روزگار پر بحال کری-

متعلقہ عنوان :