یونیسف وفد کا مفتی محمود میموریل اسپتال کچلاک کا دورہ، بچوں کی صحت کے مسائل مشترکہ طور پر حل کرنے پر اتفاق

بدھ 24 ستمبر 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) یونیسف کا اعلیٰ سطحی وفد مفتی محمود میموریل اسپتال کچلاک پہنچا، جہاں انہوں نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وفد میں ڈاکٹر گنٹر (چیف ہیلتھ)، ڈاکٹر صفینہ (ہیلتھ منیجر)، ڈاکٹر صباح (نیوٹریشن منیجر)، ڈاکٹر محمد امیری (سی ایس ڈی منیجر)، جہان الدین (ایس بی سی اسپیشلسٹ)، سید طاہر علی (نیوٹریشن اسپیشلسٹ) اور ڈاکٹر عامر اکرم (ہیلتھ اسپیشلسٹ) شامل تھے۔

وفد کے استقبال کے لیے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی اور دیگر عملہ موجود تھا۔ اس موقع پر یونیسف ٹیم اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کی صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے حل کیا جائے گا تاکہ بچوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :