وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کو راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے وزیرِ قانون کو وکلا ء اور بار ایسوسی ایشن کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بار کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، بالخصوص خواتین وکلا کے لئے بار رومز کی مرمت و تزئین اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف نے وفد کو یقین دلایا کہ بار کے انفراسٹرکچر اور وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے وزارتِ قانون و انصاف مکمل تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل بھی موجود تھے جنہوں نے وکلا ء برادری کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :