ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج نوکنڈی کی ہونہار طالبات نے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی

بدھ 24 ستمبر 2025 20:45

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)ایف سی بلوچستان ساؤتھ تفتان رائفلز کے زیر اہتمام ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج نوکنڈی کی ہونہار طالبات نے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو کمانڈنٹ تفتان رائفلز، بریگیڈیئر عامر خان خلیل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریگیڈیئر عامر خان خلیل نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی اصل قوت ہے۔ طالبات کی یہ شاندار کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ محنت، استقامت اور رہنمائی کے ذریعے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف سی بلوچستان ساؤتھ ان طالبات کی اعلیٰ تعلیم اور مستقبل کے اہداف کی تکمیل میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔کمانڈنٹ نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں نہ صرف ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج نوکنڈی کے لیے باعثِ افتخار ہیں بلکہ پورے نوکنڈی اور ان طالبات کے خاندانوں کے لیے بھی ایک تاریخی اعزاز کی حیثیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :