وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 24 ستمبر 2025 22:10

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وفاقی محتسب ریجنل ہیڈ سکھر کی جانب سے شکایات کی سماعت کی گئی ۔ وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس سکھر کی جانب سے چیف مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر خیرپور میں ’’آؤٹ ریچ شکایات‘‘ کی سماعت ( کھلی کچہری ) کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اداروں کے خلاف 100 سے زائد شکایات پر سماعت کی گئی۔

ایسوسی ایٹ ایڈوائزر ڈاکٹر عبدالوحید اندھڑ کے مطابق کھلی کچہری میں85 سے زائد درخواستوں کو موقع پر حل کیا گیا۔18 لاکھ روپے سے زائد کا مالی فائدہ متاثرہ شہریوں کو پہنچایا گیا۔اس موقع پر سیپکو کے ایس ڈی او سید محمد نقی شاہ، چودھری محمد عبدالسميع گجر، ثناء اللہ جامڑو، وفاقی محتسب اعلیٰ کے نمائندے انفعا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات خیرپور سید ساجد حسین شاہ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر ڈاکٹر عبدالوحید اندھڑ نے بتایا کہ کئی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات موصول ہوتی ہیں جن پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔یہ اقدام عوامی ریلیف فراہم کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ وفاقی محتسب کا دفتر عوام کے مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :