صوبائی وزیرمحنت ملک فیصل ایوب کھوکھرکا سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ

جمعہ 26 ستمبر 2025 16:31

صوبائی وزیرمحنت ملک فیصل ایوب کھوکھرکا سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا اور محنت کشوں کیلئے رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر محنت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 720 فلیٹس کی الاٹمنٹ کے عمل کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ورکر ویلفیئر کمپلیکس فیز ٹو کے 680 فلیٹس کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فیز 2 کی تکمیل کے بعد فیز 3 کی تعمیر کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں اعلیٰ معیار کا تعمیراتی میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ محنت کشوں کو معیاری رہائش فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر نعیم غوث، سیکرٹری ورکر ویلفیئر فنڈ ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ بھی وزیر محنت کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈائریکٹر ورکس عتیق گیلانی نے تعمیراتی کاموں اور فلیٹس کی الاٹمنٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محنت کشوں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں محنت کشوں کو راشن کارڈ کی فراہمی، لیبر کالونیز کی تعمیر اور ورکر ویلفیئر اسکولوں کی تعمیر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :