فلک جاوید نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 17:44

فلک جاوید نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

فلک جاویدنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی،عدالت نے این سی سی آئی اآئی سے آج ہفتہ مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت نے مدعی مقدمہ صوبائی وزیرعظمی بخاری کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے فلک جاویدکاجسمانی ریمانڈغیرقانونی دیا،استدعا ہے کہ سیشن کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج ہفتہ تک تک ملتوی کردی۔