گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چینی توانائی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:14

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چینی توانائی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سن گرو رینیو ایبل انرجی کے منیجنگ ڈائریکٹر Mr Tangاور چائنا سوزن گروپ کے چئرمین Mr. Tianنے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ اور SUNGROW کے درمیان سندھ میں گرین انرجی منصوبوں پر مشترکہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے اس موقع پر سندھ کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سن گرو رینیو ایبل انرجی کے حکام نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ کمپنی کی عالمی مارکیٹ میں قدر 40 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جو اس کے اعتماد اور استعداد کا مظہر ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گرین ٹیکنالوجی مستقبل کی ضرورت ہے اور سندھ میں سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ماحول دوست اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔