فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:08

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر مقدمات کی تفتیشی رپورٹس طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر فواد چوہدری حاضری کے لیے پیش ہوئے، اور اپنی حاضری لگائی ۔