افغانستان، کار الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق ، تین زخمی

جمعرات 25 ستمبر 2025 11:49

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) افغانستان کے صوبہ لغمان کی شاہراہ پر کار الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا نے صوبائی پولیس کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ کاکاخ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار الٹ گئی، یہ علاقہ دارالحکومت کابل کو مشرقی صوبے ننگرہار سے ملانے والی اہم شاہراہ پر واقع ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کو قرار دیا ۔ حکام نے تمام ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں تاکہ اس طرح کے جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے۔