ڈپٹی کمشنر بھکر وچیئرمین گورننگ باڈی دانش سکول محمد اشرف کا دانش سکول منکیرہ کیمپس کا دورہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 13:43

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر وچیئرمین گورننگ باڈی دانش سکول محمد اشرف نے دانش سکول منکیرہ کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے طلباء کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی اور بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران پرنسپل اکیڈمکس اور بورڈنگ نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کی تعلیمی و انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ ظہیر الدین بابر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ دانش سکول منکیرہ ہمارے بچوں کےروشن مستقبل کی ضمانت ہےادارے میں معیاری تعلیم اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکول انتظامیہ کو طلباء کی بہترین رہنمائی اور تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ ادارہ قومی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھ سکے۔\378

متعلقہ عنوان :