
فیصل آباد،خربوزے، تربوز،حلوہ کدو،گھیاکدو، گھیاتوری،کھیرے، کریلے کی ٹنل کاشت شروع
جمعرات 25 ستمبر 2025 14:30
(جاری ہے)
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بیماری کے تدارک کے لئے فصلوں کے ہیر پھیر کے ساتھ بیج کو پھپھوندی کش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل یا کاربینڈا زیم لگا کر کاشت کریں۔
انہوں نے کہاکہ بیل والی سبزیوں کے پتوں پرروئیں دار پھپھوندی کے حملہ سے زرد رنگ کے دھبے ظاہر ہوتے ہیں اور یہ دھبے پودوں کے تنوں تک پھیل جاتے ہیں نیزمرطوب موسم میں اس بیماری کے شدید حملہ کی وجہ سے پودے سوکھ جاتے ہیں لہٰذا 8سے 26ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور ہوا میں 70فیصد سے زائد نمی ہونے کی وجہ سے اس بیماری کے حملہ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس بیماری کے تدارک کے لئے بیماری سے متاثرہ پودوں کو کھیت سے نکال کر جلا دیں اور حفاظتی زہروں مینکوزیب، کاپرہائیڈرو آکسائیڈ بحساب 2 سے اڑھائی گرام دوائی فی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں اور 7سے 10دن کے اندر اثر پذیر ادویات کیبر یوٹاپ، سکوریا پریکیور مبی کا سپرے کریں۔انہوں نے کہاکہ بیل والی سبزیوں پرکوڑھ کی بیماری کے حملہ کی صورت میں پتوں اور تنوں پر زرد رنگ کے لمبے دھبے نمودار ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ پھیل جاتے ہیں اور پھل پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں جس سے پودوں کے ساتھ پھل بھی گلنا شروع ہوجاتاہے اس لئے مذکورہ بیماری کے تدارک کے لئے کاربینڈازیم یا ٹاپسن ایم بحساب 2گرام فی لیٹر پانی ملا کر سپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ سبز تیلہ، کالا تیلہ، سفید مکھی اور لیف ہاپر بیل والی سبزیوں پر وائرسی امراض کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں لہٰذاان وائرسی بیماریوں کے حملے سے پتوں کی شکل کا بگڑنا، سبز مادے کا ختم ہوجانا اور پودوں کا قد چھوٹا رہ جانا زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار وائرسی امراض کے انسداد کے لئے صحت مند اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کریں اور مذکورہ نقصان رساں کیڑوں کے بروقت تدارک کے لئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشورے سے نئی کیمسٹری کی زہروں کا سپرے کریں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے پرندے شتر مرغ کی افزائش نسل کا آغاز
-
دھان کےکاشتکارکھیتوں میں گوبھ سےلیکرمونجرنکلنےکے2 ہفتے بعد تک سوکا نہ لگنے د یں، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت
-
ًبانس کی 1200 سے زائد اقسام کاشت کرکے فرنیچر انڈسٹری کو مزید فروغ دیاجاسکتاہے،زرعی ماہرین
-
پاکستانی سائنسدانوں نے گلاب کی نئی قسم متعارف کرا دی، کسان ایک ایکڑ سے 15 لاکھ روپے تک کما سکیں گے
-
پاکستان سے آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، یونان، ڈنمارک، بھارت، جرمنی،نیپال، سپین سمیت کئی ممالک کو کھجورکی برآمدجاری
-
وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہیں، سید عاشق حسین کرمانی
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.