اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھاچلو بیٹا آنٹی کو ڈانس کرکے دکھائو۔

(جاری ہے)

اشنا شاہ کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ،شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات اور مداح کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے ڈانس کی خوب تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

مشہور شوبز شخصیت حسن رضوی نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا، ہمیں ایک نئی ڈانسر مل گئی ہے۔اداکارہ زویا ناصر اور انوشے اشرف بھی اشنا شاہ کے ڈانس کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہ رہ سکیں۔