سکھر پولیس زیادتیوں کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، وقار شیخ کی بازیابی کا مطالبہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)سکھر پولیس زیادتیوں کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، وقار شیخ کی بازیابی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بہار کالونی کی رہائشی شیخ برادری کی خواتین مسمات عزیزاں نے اپنی بچیوں اقراء شیخ اور کلثوم شیخ کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ رات چار بجے پولیس بغیر وارنٹ کے ان کے گھر میں داخل ہوئی اور زبردستی اسکے بیٹے وقار شیخ کو گرفتار کرکے لے گئی خواتین کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا متاثرہ خاندان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی پولیس نے وقار شیخ کو اغوا کرکے رانی پور میں ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسایا تھا، اور اب دوبارہ اسی طرح گھر میں داخل ہوکر بے گناہ کو گرفتار کیا ہے مظاہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس وقار شیخ کو فل فرائی یا ہاف فرائی نہ کرادیں مظاہرین خواتین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر بے گناہ شخص کی بازیابی سمیت انصاف و تحفظ فراہمی، چادر و چار دیواری کی پامالی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :