بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کی ہدایت پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کیساتھ اہم اجلاس

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی ہدایت پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ، میر جہانزیب مینگل، خیر جان بلوچ، میر اصغر رند، میر برکت رند، سنجے کمار، میر سلیم احمد کھوسہ اور محمد خان لہڑی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رحمت صالح بلوچ نے 23 ستمبر 2025 کو ایوان میں کوئٹہ ایئرپورٹ پر عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی تھی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی رولنگ کی روشنی میں ایئرپورٹ مینیجر نے اجلاس میں شرکت کی اور اراکین اسمبلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اراکین اسمبلی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی اہمیت کے اس مسئلے پر بروقت نوٹس لیا اور اراکین کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے۔مزید برآں، اسپیکر کی ہدایت کے مطابق چیف سیکیورٹی آفیسر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو پیر کے روز اسمبلی میں طلب کیا جائے گا تاکہ وہ اراکین کو تفصیلی بریفنگ دے سکیں۔