سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:30

لیوبلیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وسطی یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلووینیا نے جولائی میں اسرائیل کے وزیروں پر بھی پابندی عائد کی تھی جبکہ گزشتہ سال فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سلووینیا نے اگست میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔