خانپور ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے

جمعرات 25 ستمبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) خانپور ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے۔جمعرات کونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے جاری بیان کے مطابق ہارو دریا پر واقع خانپور ڈیم کا لیول 1981.94 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بالائی علاقوں سے آنے والا پانی ڈیم لیول میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش1982فٹ ہے۔ شام 06:00 بجے سپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریوں کا آگاہ کیا گیا کہ سپل ویز کھلنے کے باعث ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے ۔سپل ویز کھلنے کے باعث ڈیم سے 6800 سے 7500 کیوسک تک ڈسچارج متوقع ہے ۔ہارو دریا کے نزدیک آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :