Live Updates

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سیلاب زدگان کی فیس میں کمی کا فیصلہ

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سیلاب زدگان کی فیس میں کمی کا فیصلہ۔ریجنل ڈائریکٹر میڈم نائلہ طاہر نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجود سیلابی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک،ایف اے اور بی اے پروگرامز کی سمسٹر خزاں 2025 کی فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر میڈم نائلہ طاہر نے یہ بھی بتایا کہ میٹرک اور ایف اے کے طلبا کی مکمل فیس معاف کردی گئی ہے جبکہ بی اے کے طلبا کی 50 فیصد فیس معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی لیٹ فیس کے ساتھ فریش طلبا کی داخلوں کی تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔اب طلبا 2اکتوبر 2025 تک داخلہ لے سکتے ہیں۔مزید بہار 2025 کے امتحانات کا آغاز 15 ستمبر 2025 سے ہوچکا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :