اسلام آباد پولیس کا تھانہ سنگجانی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) اسلام آباد پولیس نے تھانہ سنگجانی کی حدود میں مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا ۔ یہ آپریشن ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیر نگرانی کیاگیا، جس میں لیڈی پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔آپریشن سے قبل تمام نفری کو مکمل بریفنگ دی گئی، جس میں سکیورٹی امور اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 35 افراد اور 18 گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 17 موٹر سائیکلوں اور 3 گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔ شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔