ْتھیم پارک سوسائٹی میں ریلیف آپریشن کی تمام ادائیگیاں انتظامیہ کے اثاثوں سے کرنے کی ہدایت

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا، جہاں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، ڈی سی لاہور سید موسی رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریلیف آپریشن کے لیے تمام اخراجات تھیم پارک انتظامیہ کے اثاثوں سے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈی سی لاہور کو تھیم پارک مالک خوشی محمد کے تمام اثاثے کرک کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ گھروں کا سیفٹی سروے جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

غیر محفوظ رہائشی اور کمرشل عمارتوں میں متاثرین کی واپسی روکنے اور متاثرہ گھروں کی مرمت کے تخمینے پر مبنی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔دریا سے ملحقہ نکاسی آب کے لیے بنائے گئے واٹر چینل کو مزید کشادہ اور گہرا کرنے اور مزید واٹر چینلز فوری بنانے کے احکامات دیے گئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہائوسنگ نے گلیوں اور گھروں سے ڈی واٹرنگ مشینوں کے ذریعے نکاسی آب مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ترجمان کے مطابق تھیم پارک کی اونچی نیچی زمین کے باعث نکاسی آب میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم پانی کی سطح کم کرنے کے لیے ٹیمیں 24گھنٹے کام میں مصروف ہیں۔مشینری اور عملہ مسلسل سرگرم عمل ہیں اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :