اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کی پی ایس ایم اے ٹیم ، ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ ڈینگی لاروا کیخلاف کارروائی

ڈینگی پھیلا ئوروکنے کیلئے عوام گھروں ،اردگرد کے علاقوں میں کھلے یا جمے پانی کے ذخائر سے گریز کریں ، لقمان خان

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:40

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان نے پی ایس ایم اے ٹیم اور ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ ڈینگی لاروا کے خلاف کارروائی کی۔معائنے کے دوران ایک پلازہ میں پرانے ٹائروں کے مقام پر پانی جمع پایا گیا جہاں ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ تھا۔ موقع پر ہی آلودہ پانی ضائع کر دیا گیا اور فوری طور پر اسپرے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ کارروائی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں کھلے یا جمے پانی کے ذخائر سے گریز کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلائو کو روکا جا سکے۔مزید برآں، ٹائروں کے مالکان کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی جبکہ ٹی ایم اے کو حکم دیا گیا کہ ٹیٹابٹ میں سڑک کنارے جمع شدہ پانی فوری طور پر صاف کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :