فنکار ہمیشہ ملک کا ہوتا ہے وہ سیاسی نہیں ہوسکتا، عدنان سمیع

ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے فلم سردار جی 3معاملے پر دل جیت دوسانجھ کا جواب آنے کے بعد کہا ہے کہ ملک بھی آپ کا گھر ہے، فنکار ہمیشہ اپنے ملک کا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سیاست کچھ اور ہے اور قومیت کچھ اور ہے فنکار ہمیشہ ملک کا ہوتا ہے، وہ سیاسی نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ فنکار کسی سیاسی نظریے سے مطابقت نہیں رکھتا، اس کا فن سرحدوں کو عبور کر جاتا ہے، یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ آپ اسے مجبور نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :