فلم کی کامیابی کے بعد شادی کیلئے خون سے لکھے گئے خطوط ملے،بھارتی اداکارہ کاانکشاف

ایک شخص گھر کے بعد باہر ٹیلیفون بوتھ پر موجود ہوتا تھا جس کی وجہ سے والدین فون اٹھاتے تھے،امریتاراؤ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 10:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امریتا راؤنے بتایاہے کہ فلم کی کامیابی کے بعد شادی کیلئے خون سے لکھے گئے خطوط ملے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ امریتا راؤ نے کہا کہ فلم ویوا کی کامیابی کے بعد شادی کے بے شمار پیشکش ہوئیں جن میں خون سے لکھے گئے خطوط بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق ایک شخص گھر کے بعد باہر ٹیلیفون بوتھ پر موجود ہوتا تھا جس کی وجہ سے میں فون نہیں اٹھاتی تھیں والدین فون اٹھاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب اپنی پسند کی فلمیں حاصل نہیں کررپارہی تھی تو ایسے نازک دور میں ملاقات آر جے انمول سے ہوئی جن سے سات سال کی ڈیٹنگ کے بعد 2016میں شادی کی۔انہوںنے کہاکہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں استحکام آیا اور انہوں نے 2020 میں بیٹے ویر کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :