سرگودھا،سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ لگا کر مخالف فرقہ کے جذبات مجروح کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ لگا کر مخالف فرقہ کے جذبات مجروح کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق موبائل فون کے ذریعے فیس بک آئی ڈی پر ملک ضمیر نے قابل اعتراض مواد اپلوڈ کر کے مخالف فرقہ کے جذبات مجروح کیا جس پر پولیس تھانہ جوڑا کلاں نے ایف سی محمد شریف کی مدعیت میں نور پور تھل کے گاؤں جمالی بلوچاں کے شہری ملک ضمیر کے خلاف زیر دفعہ 295A/298Aت پ مقدمہ درج کر لیا اور تمام شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر مصروف تفتیش ہے۔