اترپریش:ریلی کی اجازت نہ ملنے پر مسلمانوں کا احتجاج، پولیس کیساتھ جھڑپیں،12گرفتار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:34

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں انتظامیہ نے مسلمانوں کو ”آئی لو محمدﷺ“ مہم کے تحت ریلی کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر ڈوڈ گئی اور انہوں نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جمعہ کی نماز کے بعد کوتوالی مسجد کے قریب جمع ہوئی اور ریلی کی اجازت نہ ملنے کیخلاف سخت احتجاج کیا ۔

ریلی کا اعلان مولانا توقیر رضا نے کر رکھا تھا تاہم آخری لمحہ میں جاازت نہ ملنے کیوجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ ریلی ملتوی کیے جانے کے اعلان پر مسلمانوں نے احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔پولیس نے اس دوران کم از کم 12افراد کو حراست میں لے لیا۔