اقوام متحدہ نے غیرقانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرنے والی 158 کمپنیوں کی تفصیل جاری کردی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی جانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرنے والی 158 کمپنیوں کی تفصیل جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی 158 کمپنیوں کی فہرست میں ٹرپ ایڈوائزر، بکنگ ڈاٹ کام اور ٹرپ ایڈوائزر کے نام شامل ہیں جو مغربی کنارے پر قائم ہونے والی غیر قانونی یہودی بستیوں سے منافع کمارہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس نے اپنے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کیا، جس میں 158 اداروں کی تفصیل جاری کی گئی ہے جو ان بستیوں کے اندر کام کر رہی ہیں جنہیں بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ان میں بہت سی کمپنیوں کا تعلق اسرائیل سے ہے، جبکہ کچھ ملٹی نیشنل کے طور پر امریکا، کینیڈا، چین، فرانس اور جرمنی میں رجسٹرڈ ہیں۔