ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیر فوری واپس بلا لیے

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:26

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)تہران نے ای تھری کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کے بعد پہلے عملی اقدام کے طور پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا، یہ اقدام اس احتجاج کے طور پر کیا گیا کہ ان ممالک نے "ٹرگر میکانزمکا عمل شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران نے سہہ ملکی یورپی گروپ ای تھری کے ذریعے ٹرگر میکانزم کے فعال ہونے کو "غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ" فیصلہ قرار دیا۔یہ اقدام تہران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی دھمکی کے بعد آیا، جس کے ساتھ ایران نے روان مہینے نو ستمبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک نیا تعاون معاہدہ بھی کیا تھا۔