وہاڑی میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:21

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف وہاڑی کے قیام کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سب کیمپس کو ضم کر کے نئی درسگاہ "یونیورسٹی آف وہاڑی" کے نام سے قائم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے قیام کا یہ منصوبہ صوبائی اسمبلی کے رکن میاں ثاقب خورشید کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اس مقصد کے لیے متعدد بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقاتیں کیں اور معاملے کو حتمی شکل دلانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

فیصلے پر شہریوں اور طلبہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف وہاڑی بلکہ گردونواح کے اضلاع کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ علاقے میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وہ اپنی تعلیم دوست پالیسی کے تحت وہاڑی کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور مزید ادارے و گرانٹس لانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔\378