سرگودھا شہر کے کینال روڈ پر شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) سرگودھا شہر کے کینال روڈ پر شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے شہری نے کینال روڈ پر درخت لگانے کے لئے کمشنر کے نام تحریری درخواست میں کہا کہ کینال روڈ کی اہم اور خوبصورت سڑک ہے، جس پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے شہری کی درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے کو فوری طور پر کینال روڈ پر شجرکاری کا حکم دیا جس پر تین سو سے زائد پودے لگا کر شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :