آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت ریجنل رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 27 ستمبر 2025 18:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیِر صدارت ریجنل رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر اداروں کے تمام سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریجنل پولیس کے باہمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور پولیس سےمتعلق دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔

(جاری ہے)

آر پی اومحمدشہزاد آصف خان نے باہمی رابطوں کو برقرار رکھنے ، دوران ڈیوٹی بمطابق قواعد پولیس یونیفارم پہننے اور محکمہ پولیس کے تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان اپنے ماتحت پولیس ملازمین کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد خصوصاً موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کرائیں۔

متعلقہ عنوان :