لله*کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 500 کلوگرام پلاسٹک تھیلے ضبط کیے گئے جبکہ 18 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 11 افراد کو جیل منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں، 8 پلاسٹک ہولسیلرز کی دکانیں اور ایک گودام سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ نے غیر قانونی ایندھن فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیتے ہوئے 10 منی پیٹرول پمپس بند کر دیے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی صحت اور جان و مال کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :