بالاج یاسر سے والد یاسر نواز کی گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر والدین پر کڑی تنقید

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالاج سے سوال کرنے والی خاتون دکھائی تو نہیں دے رہی ہیں تاہم ان کی آواز واضح انداز میں سنائی دے رہی

اتوار 28 ستمبر 2025 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز کے سب سے چھوٹے بیٹے بالاج یاسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بالاج یاسر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بالاج اپنے والد کی گرل فرینڈز کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

وائرل کلپ میں بالاج سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کو ٹھیک لگے گا اگر آپ کے والد کی گرل فرینڈ ہو جس پر بالاج انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ نو۔بالاج کے انکار پر اس سے دوبارہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیوں ، جس پر بالاج سوال کرتا ہے کہ کیا بابا کی گرل فرینڈ ہماری دوسری ماں ہوگی جب بالاج کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ بابا کی گرل فرینڈ ان کی ماں ہوں گی، تو وہ پھر سے انکار کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالاج سے سوال کرنے والی خاتون دکھائی تو نہیں دے رہی ہیں تاہم ان کی آواز واضح انداز میں سنائی دے رہی ہے، جس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ ندا یاسر نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ صارفین ندا اور یاسر نواز کی تربیت پر سوال اٹھا رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا بچوں سے ایسے سوال کرنے چاہئیں