کسٹمز نے لاکھوں روپے کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 28 ستمبر 2025 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے میرین یونٹ نے بحیرہ عرب میں 80 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ کسمٹز نے 80 لاکھ روپے کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، اسمگلنگ میں ملوث 2 لانچیں ضبط کر لیں، تحویل شدہ سامان کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز کلٹریٹ لانچوں کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے، کسٹمز انفورسمنٹ کلٹریٹ اسمگلڈ ڈیزل کی مقدارت 29 ہزار 272 لیٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :